منہاج یوتھ لیگ کے جنرل سیکرٹری زین العابدین کا دورہ چکوال

زین العابدین (جنرل سیکرٹری) منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب نے چکوال کی تحصیلات چکوال، چواسیدن شاہ اور کلرکہار کا تنظیمی وزٹ کیا۔ دورہ میں انہوں نے تحصیلی ذمہ داران کیساتھ ملاقات کی اور تنظیمی معاملات زیربحث لائے۔ منہاج یوتھ لیگ کی تنظیم نو کے بعد یہ ان کا پہلا تنظیمی دورہ تھا۔ اس میں تنظیمات کو ان کے اہداف سے آگاہ کیا گیا اور انکے حصول کا طریقہ کار بتایا۔ اس کے علاوہ یوتھ سٹڈی سرکل کا آغاز کرنے کے لئے بھی لائحہ عمل دیا گیا۔ جلد ہی تنظیمات مکمل کرکے یونین کونسلز میں دورے کرکے تنظیمات مکمل کر لی جائیں گی۔

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں