منہاج یوتھ لیگ اٹک کے زیرِاہتمام یوتھ سٹڈی سرکل کی افتتاحی تقریب

منہاج یوتھ لیگ تحصیل اٹک کے زیرِاہتمام یوتھ سٹڈی سرکل کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ محمد انعام مصطفوی نے خصوصی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں علاقہ بھر سے نوجوانوں اور مہمان شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومیں اس وقت تک زندہ رہیتی ہیں جب تک وہ کتاب سے دوستی رکھتی ہیں۔ ماضی میں مسلمان اس وقت تک دنیا پر راج کرتے رہے ہیں جب تک علم میں بلند رہے۔۔ اور دنیا کو سکھاتے رہے۔ آج امت مسلمہ کتاب اور آقا علیہ السلام کی نسبت میں کمزوری کے باعث زوال پزیر ہوگئی۔

مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم اور کردار مسلم نوجوان کی اصل میراث ہے۔ اور آج کے زمانے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ان اقدار کو نوجوانوں میں زندہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قومی اور عالمی سطح کی پر کئی گئی خدمات پر بھرپور روشنی ڈالی اور نوجوانوں کو مشن میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

دیگر مقررین نے بھی منہاج یوتھ لیگ کے یوتھ سٹڈی سرکل کے اس کام کو خوب سراہا اور وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ مرکزی قائدین کی منہاج یوتھ لیگ کی ضلعی و تحصیلی ذمہ داران کو کامیاب ترین افتتاحی تقریب کے انعقاد پر بھرپور مبارکباد دی۔

تبصرہ