منہاج یوتھ لیگ اوکاڑہ (حویلی لکھا) کے زیراہتمام یوتھ سٹڈی سرکل کا اجراء

منہاج یوتھ لیگ اوکاڑہ (حویلی لکھا) کے زیراہتمام یوتھ سٹڈی سرکل کے سلسلہ میں 29 ستمبر 2019ء کو اجلاس منعقد ہوا، جس ناظم تحریک منہاج القرآن حویلی لکھا بھی موجود تھے۔ اجلاس میں منصور قاسم اعوان مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ نے بھی خصوصی شرکت کی اور انہوں نے شرکاء کو یوتھ سٹڈی سرکل کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔

اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ حویلی لکھا کے تحصیلی عہدیداران کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر تحصیل حویلی لکھا کی تنظیم نو کی گئی۔ فیض الرحمن صدر اور طاہر شریف جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ اجلاس کے اختتام پر مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ نے نو منتخب عہدیداران کو یوتھ سٹڈی سرکل پیک بطور پیش کیا۔ اجلاس میں علی احمد شہزاد کو منہاج یوتھ لیگ اوکاڑہ بی کا کوآرڈینیٹر نامزد کیا گیا۔

تبصرہ