منہاج یوتھ لیگ شور کوٹ، احمد پور سیال میں یوتھ سٹڈی سرکل کا اجراء

منہاج یوتھ لیگ جھنگ شور کوٹ، احمد پور سیال کے زیراہتمام یوتھ سٹڈی سرکل کا اجراء کیا گیا۔ اس سلسلہ میں20 ،21 ستمبر 2019ء کو منصور قاسم اعوان مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ نے جھنگ کی تحصیلات احمد پور سیال اور شور کوٹ کا تنظیمی وزٹ کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر منہاج یوتھ لیگ جھنگ ارشد محمود ضلعی نائب صدر تحریک منہاج القرآن جھنگ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر انہوں نے منہاج یوتھ لیگ شور کوٹ اور احمد پور سیال کے تحصیلی اجلاسوں میں مقامی عہدیداران کیساتھ شرکت کی۔ دونوں تحصیلات میں اجلاس کے اختتام پر مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ نے نو منتخب عہدیداران کو یوتھ سٹڈی سرکل پیک پیش کیا۔

تبصرہ