منہاج یوتھ لیگ عیسی خیل (میانوالی) کے نوجوان محمد امیر خان کی قل خوانی

منہاج یوتھ لیگ عیسی خیل (میانوالی) کے عظیم نوجوان محمد امیر خان قادری کی قل خوانی میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ محمد انعام مصطفوی نے خطاب کیا۔ امیر خان قادری روڈ ایکسیڈنٹ میں شہید ہوگئے تھے۔ اس موقع پر صدر شمالی پنجاب منہاج یوتھ لیگ عرفان الحسن نیازی ایڈووکیٹ اور انعام مصطفوی نے اہل خانہ کیساتھ تعزیت بھی کی۔

مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ انعام مصطفوی نے قل خوانی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد امیر خان عظیم نوجوان تھے، جو عرصہ 20 سال مشن کا پیغام گھر گھر تک پہنچا رہے تھے۔

مرحوم اخلاق کے اعلیٰ پیکر تھے، جن کی زندگیاں آقا علیہ السلام کی محبت اور اس کے فروغ میں گزری۔ دعا ہے کہ آخرت میں وہ خدا اور مصطفیٰ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کی رضا کے حقدار بنیں۔

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں