منہاج القرآن یوتھ لیگ کا 31 واں یوم تاسیس 30 نومبر کو منایا جائے گا

منہاج القرآن یوتھ لیگ کا 31 واں یوم تاسیس 30 نومبر کو جوش و خروش کے ساتھ منایا جائیگا۔ لاہور، اسلام آباد، ملتان، سکھر، رحیم یار خان سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں ’’ہے زندگی کتاب دوستی‘‘ کے عنوان سے سیمینارز منعقد کئے جائینگے۔ مرکزی تقریب 30 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

اس موقع پر خرم نواز گنڈاپور، مظہر محمود علوی، قاضی شفیق سمیت اہم شخصیات اسلام آباد میں ہونے والی مرکزی تقریب میں شرکت کرینگی۔ تقریبات کا مقصد نئی نسل کو کتاب دوستی کی طرف راغب کرنا اور کتب بینی کےلئے لوگوں کی کتب تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں