منہاج یوتھ لیگ گجرات کی ایگزیکٹیو کا اجلاس

منہاج یوتھ لیگ گجرات کے زیراہتمام 11 اکتوبر 2019ء کو یوتھ سٹڈی سرکل کی لانچنگ تقریب کے سلسلہ میں گجرات پریس کلب کے میٹنگ ہال میں منہاج یوتھ لیگ گجرات ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان اور منہاج یوتھ لیگ گجرات کے ضلعی تحصیلی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ گجرات کے ضلعی صدر قیصر چوہان نے مرکزی سیکرٹری جنرل کو کارکردگی پر بریفنگ دی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ منصور قاسم اعوان نے یوتھ سٹڈی سرکل اور منہاج یوتھ لیگ کی ممبر سازی مہم کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔

اس سے پہلے منصور قاسم اعوان مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ گجرات پہنچے۔ ان کی گجرات آمد پر پریس کلب کے باہر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں