منہاج یوتھ لیگ کی سنٹرل یوتھ ایگزیکٹیو کا اجلاس

منہاج یوتھ لیگ کی سنٹرل یوتھ ایگزیکٹیو کا اجلاس مرکزی صدر مظہر محمود علوی کی زیر صدارت مرکزی یوتھ آفس میں ہوا۔ اجلاس میں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں اور اہداف کا تعین کیا گیا۔ اس کے علاوہ منہاج یوتھ لیگ کے 31 ویں یوم تاسیس اور ہفتہ وار یوتھ سٹڈی سرکل پر اہم فیصلہ جات ہوئے۔

اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان، مرکزی نائب صدر سوشل میڈیا ہیڈ عمر قریشی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل انعام مصطفوی و محسن مشتاق مصطفوی، مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن محمد ذیشان، سیکرٹری سوشل میڈیا محسن شہزاد، عمر اعوان، زبیر گیلانی، عبدالحنان طاہر اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔

تبصرہ