منہاج یوتھ لیگ حافظ آباد کے زیراہتمام یوتھ سٹڈی سرکل

منہاج یوتھ لیگ حافظ آباد کے زیراہتمام یوتھ سٹڈی سرکل کی لانچنگ تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی اور مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان مہمان خصوصی تھے۔ منھاج یوتھ لیگ کے ضلعی اور تحصیلی عہدیداران نے بھی خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر صابر گجر رہنما تحریک منہاج القرآن دبئی بھی موجود تھے۔ مظہر محمود علوی مرکزی صدر منھاج یوتھ لیگ نے یوتھ سٹڈی سرکل کے حوالے سے شرکاء کو خصوصی بریفنگ دی۔ اختتام پر مقامی تنظیم کو یوتھ سٹڈی سرکل پیک گفٹ بھی پیش کیا اور تحریک منہاج القرآن کے یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔

تبصرہ