مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی کا ضلع اٹک کا دورہ

minhaj youth league

منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے یوم تاسیس کے سلسلہ میں ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں کا وزٹ کیا۔ تحصیل حضرو میں منہاج یوتھ لیگ منعقد کنونشن میں نوجوان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر چوہدری سعید اختر (صدر TMQ حضرو)، ملک وحید اختر (صدر MYL حضرو)نے بھی کنونشن میں شرکت کی۔

مظہر محمود علوی نے نوجوانوں کی اخلاقی، روحانی اور فکری و نظریاتی شعور کی بیداری پر گفتگو کی۔ انہوں نے منہاج یوتھ لیگ کے 32 ویں یوم تاسیس اور ممبر شپ اہداف کے حصول کے لیے بھی ہدایات دیں۔

منہاج یوتھ لیگ تحصیل جنڈ کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اجلاس سے مظہر محمود علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ کی 32 سالوں میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔ میلاد کانفرنس ہو اعتکاف ہو، ضرب امن ریلی ہو یا انقلاب مارچ ہو، ہمیشہ منہاج یوتھ لیگ نے مشن کے ہراول دستہ کا کردار ادا کیا۔

منہاج یوتھ لیگ فتح جنگ کا اجلاس منہاج ماڈل سکول باہتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر مظہر محمود علوی نے منہاج یوتھ لیگ کے 32 سالوں کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور منہاج یوتھ لیگ کے 32 ویں یوم تاسیس اور ممبر شپ کے حوالے سے بھی ہدایات دیں۔

رپورٹ: زین العابدین (جنرل سیکرٹری) منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب

minhaj youth league

minhaj youth league

minhaj youth league

minhaj youth league

تبصرہ