منہاج یوتھ لیگ خوشاب کا اجلاس

minhaj youth league

منہاج یوتھ لیگ خوشاب کے اجلاس میں مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر عمران خان (ضلعی صدر) منہاج یوتھ لیگ خوشاب بھی انکے ہمراہ تھے۔

اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ کی رفاقت سازی مہم اور منہاج یوتھ لیگ کے یوم تاسیس کے موقع پر 29 نومبر کو جناح کنونشن سنٹر اسلام میں منعقد ہونیوالے نیشنل یوتھ کنونشن کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن اور منہاج یوتھ لیگ کے ضلعی اور تحصیلی ذمہ داران نے بھی اجلاس میں شرکت کی، جن میں تحصیل خوشاب، قائدآباد، نورپور تھل اور نوشہرہ شامل ہیں۔

minhaj youth league

تبصرہ