منہاج یوتھ راولپنڈی یونین کونسل نمبل کی تنظیم نو

منہاج یوتھ راولپنڈی یونین کونسل نمبل تحصیل مری ضلع راولپنڈی کی تنظیم مکمل کر دی گئی۔ تنظیم نو کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر علوی نے خصوصی شرکت کی۔ اس سلسلہ میں انہوں نے منہاج یوتھ لیگ تحصیل مری کا 2 روزہ دورہ کیا۔

دورے میں مظہر محمود علوی نے مری کامرس کالج میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر طلباء طالبات کو لیکچر دیا۔ باڑیاں اور یو سی نمبل کا وزٹ بھی کیا۔ یوسی نمبل میں نوجوانوں کے ساتھ نشست عمران عباسی کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن تحصیل مری کے ناظم امتیاز احمد علوی بھی موجود تھے۔

مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے نوجوانوں سے حقیقی مقصد حیات پر فکر انگیز گفتگو کی۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ یوسی نمبل کی تنظیم نو کی گئی، جس کے مطابق اظہر محمود عباسی کو صدر، محمد عاقب عباسی سنیوہ جنرل سیکرٹری، عبدالصمد تنویر سیکرٹری دعوت، عدنان حفیظ عباسی سیکرٹری انفارمیشن و سوشل میڈیا، اشتیاق مغل سیکرٹری فنانس اور دانش شاہین عباسی سیکرٹری ممبرشپ بنایا گیا۔

اس موقع پر یو سی نمبل کے یونٹس کی تنظیمات کا ٹارگٹ رکھا گیا۔ آخر میں ہفتہ وار حلقہ درود اور یوتھ سٹڈی سرکل بھی قائم کردیا گیا۔

تبصرہ