منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب کا آنلائن اجلاس

minhaj youth league

منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب کی زونل یوتھ ایگزیکٹیو کا آن لائن اجلاس مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب مظہر محمود علوی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں زونل و ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء میں راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، خوشاب، میانوالی کے عہدیدار شامل ہوئے۔ اس موقع پر مرکزی صدر نے اپنی گفتگو میں یوتھ کنونشن میں بھرپور شرکت کرنے والے اضلاع اٹک، سرگودھا، جہلم، خوشاب اور بھکر کے ذمہ داران کو مبارکباد دی۔

اجلاس میں طے پایا کہ 24 جنوری 2021 کو زونل یوتھ اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں ضلعی اور تحصیلی ذمہ داران شرکت کریں گے۔ شرکاء کو سال 2021 کے ورکنگ پلان کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے تنظیمی استحکام کے سلسلہ میں تحصیلات اور یونین کونسلز کی تنظیمات مکمل کرنے، یوم جمعہ کو یوم درود و سلام منانے کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔

تبصرہ