منہاج یوتھ لیگ ڈڈیال کے زیراہتمام فکر حسین کانفرنس

minhaj youth league

منہاج یوتھ لیگ ڈڈیال میرپور آزاد کشمیر کے زیراہتمام ’’فکر امام حسن یوتھ کانفرس‘‘ میں محسن مشتاق مصطفوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور مودت ہمارے دلوں میں نہیں بس جاتی، ہمیں امام حسین علیہ السلام کی فکر اور کربلا کا فلسفہ سمجھ نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ محبت اہل بیت اطہار علیھم السلام کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا۔ تحریک منہاج القرآن اس پیغام کو نگر نگر عام کر رہی ہے۔

کانفرنس کا انعقاد 10 محرم الحرام کو ہوا، جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ زونل ہیڈ کشمیر محسن مشتاق مصطفوی نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں عالمی شہرت یافتہ نعت خواں میلاد رضا قادری نے خصوصی شرکت کی اور امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں نذرانہ منقبت پیش کیا۔

کانفرنس میں علامہ راشد صراحی نے بھی خطاب کیا، تحریک منہاج القرآن ڈڈیال کے سرپرست جمیل انصاری، مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ ڈڈیال کی ٹیم بھی کانفرنس میں شریک ہوئی۔

اس موقع پر علی شان جنجوعہ ڈویژنل کوآرڈینیٹر منہاج یوتھ لیگ میرپور، ضلعی صدر منہاج یوتھ لیگ میرپور سید حمزہ علی بخاری، منہاج یوتھ لیگ ڈڈیال اور چکسواری سے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

minhaj youth league

minhaj youth league

minhaj youth league

تبصرہ