رحیم یار خان: منہاج یوتھ لیگ کے صدر کے اعزاز میں عشائیہ

minhaj youth league

منہاج یوتھ لیگ رحیم یار خان اے نے مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر مرکزی نائب صدر منہاج یوتھ لیگ سیف اللہ خان بھنگر بھی موجود تھے۔ ریسٹورنٹ میں عشائیہ کی تقریب میں بڑی تعداد میں ڈاکٹرز، ٹیچرز اور منہاج یوتھ لیگ میں شامل ہونے والے نئے نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات اور منہاج یوتھ لیگ کے اغراض و مقاصد پر گفتگو کی۔ مرکزی نائب صدر سیف اللہ خان بھنگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

منہاج یوتھ لیگ رحیم یار خان کی پوری ٹیم نے ذوالقرنین سکندر فنانس سیکرٹری جنوبی پنجاب، صدر ڈاکٹر معین، جنرل سیکرٹری سیف الرحمان اور طاہر جاوید کو مبارکباد پیش کی۔

minhaj youth league

minhaj youth league

minhaj youth league

تبصرہ