منہاج یوتھ لیگ کی سنٹرل یوتھ کونسل کا اجلاس

minhaj youth league

منہاج یوتھ لیگ کی سنٹرل یوتھ کونسل کا اہم اجلاس مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی کی زیرصدارت مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ محسن مشتاق مصطفوی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ ہیڈ لٹریری کونسل انعام مصطفوی، محسن شہزاد مغل سیکرٹری سوشل میڈیا اور سنٹرل یوتھ کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوت ، نعت سے سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے کیا۔ اس کے بعد مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کورونا وائرس کے دوران امدادی کاموں پر منہاج یوتھ لیگ کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے منہاج یوتھ لیگ کی ممبر شپ کے ٹارگٹس مکمل کرنے پر ہاوس کو مبارکباد بھی دی۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ کی سابقہ پانچ سالہ کارکردگی رپورٹ ہاوس میں پیش گئی، جسے سراہا گیا۔ دعا کیساتھ اجلاس کا اختتام ہوا۔

minhaj youth league

minhaj youth league

تبصرہ