منہاج یوتھ لیگ کی ’’ہے زندگی کتاب دوستی‘‘ مہم لاہور میں شروع

منہاج یوتھ لیگ نے ہے زندگی کتاب دوستی مہم کے سلسلہ میں کتاب دوستی کے کلچر کو عام کرنے کے لیے تعلیمی اداروں کے پرنسپلز سے ملاقات کا سلسلہ شروع کیا۔ اس سلسلہ میں سب سے پہلے ’’ایپیکس گروپ آف کالجز‘‘ تاج باغ کیمپس لاہور کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد افتخار خان اور وائس پرنسپل پروفیسر محمد امجد سے مرکزی وفد نے ملاقات کی۔

مرکزی وفد کی قیادت مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے کی۔ وفد میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و ہیڈ لٹریری کونسل محمد انعام مصطفوی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ محسن مشتاق علوی اور صدر منہاج یوتھ لیگ جنوبی پنجاب ارشد مرزا شامل تھے۔

اس موقع پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد افتخار خان نے منہاج یوتھ لیگ کی کتاب دوستی مہم کو خوب سراہا اور نومبر 2020ء میں کتاب میلہ اور سیمینار ایپیکس گروپ آف کالجز تاج باغ کیمپس میں منعقد کرنے کی پیشکش کی۔

مرکزی وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب بطور تحفہ پیش کیں اور اختتامی تقریب میں بطور مہمان آنے پر دونوں شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ