حیدرآباد: تربیتی ورکشاپ میں محسن مشتاق کی شرکت

minhaj ul quran sindh

مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام پریس کلب حیدر آباد سندھ میں منعقدہ ٹریننگ ورکشاپ میں منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محسن مشتاق مصطفوی نے خصوصی شرکت کی۔ منہاج یوتھ لیگ لوئر سندھ کے کوآرڈینیٹر وقار احمد اور نوجوانوں نے بھی ورکشاپ میں شرکت کی۔ اس موقع پر محسن مشتاق نے شرکاء ورکشاپ کو منہاج یوتھ لیگ کے اغراض و مقاصد بارے بتایا۔

تربیتی ورکشاپ میں مرکزی نائب ناظم اعلی کوآرڈینیشن منہاج القرآن انجینئر رفیق نجم مہمان خصوصی تھے۔ ورکشاپ میں علامہ غلام مرتضی علوی اور منہاج الدین قادری نے بھی خصوصی لیکچرز دیئے۔

minhaj ul quran sindh

minhaj ul quran sindh

minhaj ul quran sindh

تبصرہ