منہاج یوتھ لیگ کے صدر مظہر علوی کا دورہ بہاولپور

minhaj youth league

منہاج یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی نے بہاولپور کا دورہ کیا، ان کے بہاولپور پہنچنے پر منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں شاندار استقبال کیا۔

یہاں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے مشاورتی اجلاس میں یوم تاسیس تقریبات اور تنظیمی استحکام، بلدیاتی کنونشن اور آئندہ کے اہداف پر تفصیلی گفتگو کی۔

اس سے پہلے ان کے بہالپور پہنچنے پر منہاج یوتھ لیگ جنوبی پنجاب کی زونل ٹیم کے صدر ارشد علی مرزا اور دیگر ساتھیوں کی طرف سے ان کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ بہاولپور کے جنرل سیکرٹری افتخار فانی، نائب صدر حافظ عمر، سیکرٹری فنانس ذوالقرنین سکندر اور منہاج یوتھ لیگ بہاولپور کے صدر وسیم چشتی، راشد قادری، عمران خان بلوچ ممبر مرکزی سوشل میڈیا کونسل، مزمل مصطفوی اور صدر منہاج یوتھ لیگ رحیم یار خان ڈاکٹر معین بھی موجود تھے۔

minhaj youth league

minhaj youth league

minhaj youth league

تبصرہ