منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر کا دورہ کراچی

minhaj youth league karachi

مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی کراچی کے مختصر دعوتی و تنظیمی وزٹ کے بعد لاہور روانہ ہوگئے۔ کراچی وزٹ کے دوران انہوں نے یوتھ اسمبلی کراچی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے کراچی میں منہاج یوتھ لیگ کے آئندہ کے اہداف اور تربیتی سیشنز میں شرکت کی۔

مظہر علوی نے سابق صدر منہاج یوتھ لیگ کراچی مکرم مقصود کی خدمات اور صلاحیتوں کے پیش نظر انہیں منہاج یوتھ لیگ کی مرکزی ٹیم میں بطور مرکزی سیکرٹری دعوت کی ذمہ داری دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سابق مرکزی نائب صدر وسیم اختر کو منہاج یوتھ لیگ کراچی کے صدر کی ذمہ دی جبکہ شاھد حسین راجپوت کو بدستور بطور جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ کراچی کی ذمہ داری پہ برقرار رکھا گیا۔

اس موقع پر بشیر خان مروت سابق سینئر نائب صدر منہاج یوتھ لیگ کراچی ، شاہد ملک سابق نائب صدر منہاج یوتھ لیگ کراچی اور شبیر مصطفوی سابق سیکرٹری فنانس منہاج یوتھ لیگ کراچی کی منہاج یوتھ لیگ میں طویل خدمات کو سراہا گیا اور ان کے لیے شیلڈز کا اعلان کیا گیا۔

منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر نے لاہور واپسی سے قبل منہاج یوتھ لیگ کی نو منتخب زونل تنظیم کے ساتھ اہم میٹنگ بھی کی، جس میں آئندہ کے اہداف اور انکے حصول کے لائحہ عمل پہ بھی تبادلہ خیال ہوا۔ منہاج یوتھ لیگ کراچی کی ایگزیکٹو کے ممبرز اور سابقہ عہدیداران نے پھولوں کے گلدستے کے ساتھ قاٸد یوتھ کو الوداع کیا۔

minhaj youth league karachi

minhaj youth league karachi

تبصرہ