منہاج یوتھ لیگ کراچی کی تنظیم نو، وسیم اختر صدر منتخب

منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی کی سالانہ یوتھ اسمبلی میلاد ہال طارق روڈ میں منعقد ہوئی جس میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے منہاج یوتھ لیگ کراچی کی تنظیم نو کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے سابق نائب صدر MSM پاکستان وسیم اختر کو منہاج یوتھ لیگ کراچی کو صدر اور شاہد راجپوت کو جنرل سیکرٹری منتخب کرنے کا اعلان کیا۔

منہاج یوتھ لیگ کے سابق صدر مکرم مقصود کو منہاج یوتھ لیگ پاکستان کا سیکرٹری دعوت (درود و سلام کونسل) منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی، مرکزی سیکرٹری جنرل یوتھ لیگ منصور قاسم، صدر تحریک منہاج القرآن کراچی علامہ نعیم انصاری، ناظم تحریک مرزا جنید علی، پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر مشتاق صدیقی، جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود نے نو منتخب نوجوان قیادت کو مبارکباد بھی دی۔

تبصرہ