کراچی: منہاج یوتھ لیگ کے صدر کے اعزاز میں عشائیہ

minhaj youth league

پاکستان عوامی تحریک کراچی کے رہنماؤں نے مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی کے حالیہ کراچی وزٹ کے دوران ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر مشتاق صدیقی، جنرل سیکریٹری راؤ کامران محمود، سینیئر نائب صدر ثاقب نوشاہی، سیکریٹری انفارمیشن الیاس مغل، ڈپٹی جنرل سیکریٹری و سیکریٹری فنانس راؤ طیب، ڈپٹی جنرل سیکریٹری و سیکریٹری سوشل میڈیا نوید عالم نے شرکت کی۔

اس موقع پر مظہر علوی کو پاکستان بھر میں یوتھ اسٹڈی سرکلز، یوتھ بلدیاتی کنونشن، کامیاب یوتھ اسمبلی 2020 کے انعقاد، نئے تنظیمی سیٹ اپ تشکیل دینے اور پاکستان عوامی تحریک کے ہراول دستے کی ذمہ داری بخوبی نبھانے پر مبارک دی گئی۔

minhaj youth league

minhaj youth league

تبصرہ