جہلم: منہاج یوتھ لیگ اور تحریک منہاج القرآن کا مشترکہ مشاورتی اجلاس

minhaj youth league

منہاج یوتھ لیگ اور تحریک منہاج القرآن جہلم کا مشترکہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں زین العابدین جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ شمالی پنجاب، محمد اکرم بھٹی صدر تحریک منہاج القرآن ضلع جہلم، محمد حنیف مصطفوی صدر یوتھ ضلع جہلم اور حاجی عبدالغفور صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع جہلم نے شرکت کی۔

اجلاس میں منہاج القرآن اور منہاج یوتھ لیگ کے تحصیلی ذمہ داران کے ساتھ یو سی عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں یوسی تنظیمات کو مکمل کرنے اور ممبرشپ کے اہداف کےعلاوہ ورکرز کنونشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

minhaj youth league

minhaj youth league

تبصرہ