مظفرگڑھ: منہاج یوتھ لیگ کا اجلاس

منہاج یوتھ لیگ مظفرگڑھ رنگ پور کا اجلاس محسن مشتاق مصطفوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں نائب صدر جنوبی پنجاب حافظ عمر، فنانس سیکرٹری ذوالقرنین سکندر، زاہد مصطفوی، ضلعی صدر منہاج یوتھ لیگ مظفرگڑھ شعیب بزمی، مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کے رہنماء طالب جاوید اور محی الدین نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ کی یونین کونسل سطح تک تنظیم نو، ممبر شپ مہم، میلاد مہم اور منہاج یوتھ لیگ کے یوم تاسیس پر تقریبات کا انعقاد زیر بحث رہا۔

تبصرہ