منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر کی زونل یوتھ ایگزیکٹیو کا اجلاس

minhaj youth league

منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر کی زونل یوتھ ایگزیکٹیو کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مظہر محمود علوی (مرکزی صدر) منہاج یوتھ لیگ نے کی جبکہ منصور قاسم اعوان (سیکرٹری جنرل) منہاج یوتھ لیگ نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ کے زونل ذمہ داران عرفان نیازی ایڈووکیٹ (صدر)، زین العابدین (جنرل سیکرٹری) شمالی پنجاب، اسجد اقبال مصطفوی (کوآرڈینیٹر) کشمیر زون، محسن اَمین (صدر) اسلام آباد زون نے بھی شرکت کی۔ ان کے علاوہ شمالی پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، جہلم، اٹک، خوشاب، سرگودھا کے ضلعی ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ کے 32 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے پروگرام، ممبرشپ اہداف اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے شرکاء کو اہداف اور ہدایات دی گئیں۔

minhaj youth league

minhaj youth league

minhaj youth league

تبصرہ