بھکر: جنڈانوالہ میں منہاج یوتھ لیگ کا یوم تاسیس و تربیتی ورکشاپ

minhaj youth league

منہاج یوتھ لیگ جنڈانوالہ بھکر کے زیراہتمام یوم تاسیس اور تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گراس روٹ لیول تک مضبوط تنظیمی نیٹ ورک اور تربیت یافتہ کارکنان کے ذریعے ہی مصطفوی انقلاب کی جدوجہد اپنی منزل کو پہنچ سکتی ہے۔

ورکشاپ میں منہاج یوتھ لیگ جنڈانوالہ کے ذمہ داران اور عہد داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر منہاج یوتھ لیگ ڈسٹرکٹ بھکر احسان اللہ قریشی، جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ بھکر فرحت حسین اور ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن بھکر شوکت مصطفوی بھی موجود تھے۔

مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے دعوتی سرگرمیوں، یومِ جمعہ یومِ درودو سلام اور یوتھ سٹڈی سرکل کا بھی تعارف کروایا۔ انہوں نے منہاج یوتھ لیگ کی مہم ’’ ہے زندگی کتاب دوستی مہم‘‘ کے سلسلے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب نوجوانوں کو پیش کیں۔

آخر میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے منہاج یوتھ لیگ جنڈانوالہ کی پوری ٹیم اور بالخصوص صدر منہاج یوتھ لیگ جنڈانوالہ حافط محمد جاوید کو کامیاب تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پہ خصوصی مبارکباد دی گئی۔

minhaj youth league

minhaj youth league

minhaj youth league

minhaj youth league

تبصرہ