جہلم: منہا ج یوتھ لیگ شمالی پنجاب کے صدر زین العابدین کی جماعت اسلامی یوتھ شمالی پنجاب کے صدر اویس اسلم مرزا سے ملاقات

منہا ج یوتھ لیگ شمالی پنجاب کے صدر زین العابدین چودھری کی جماعت اسلامی یوتھ شمالی پنجاب کے صدر اویس اسلم مرزا سے ملاقات جہلم کے مقامی ریسٹورنٹ میں ہوئی، اس موقع پر دونوں جماعتوں کے ہم منصب ذمہ داران کے درمیان ساتھ جماعت اسلامی یوتھ کے وفد میں اویس اسلم مرزا (صدر)، نائب صدر، سیکرٹری انفارمیشن اور دیگر یوتھ رہنماء بھی موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ جس میں دونوں تنظیموں کے تنظیمی ڈھانچے اور سرگرمیوں کے حوالے سےبات چیت ہوئی۔ زین چودھری نے منہاج یوتھ لیگ کے تنظیمی ڈھانچے اور سرگرمیوں کے حوالے سے بریف کیا۔ بالخصوص 22 اَگست 2021ء کو ہو نے والے نیشنل یوتھ ایوارڈ کے حوالے سے بھی انہیں بریفنگ دی اور پروگرام میں شرکت کی خصوصی دعوت بھی دی۔

صدر  JI یوتھ پنجاب شمالی نے بھی اپنے تنظیمی ڈھانچے اور یونٹ سازی مہم کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے اختتام پر تمام ساتھیوں سے اِس خواہش کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسی ملاقاتیں ہوتی رہیں گی اور ملنے جلنے سے ہی اختلافات اور خدشات کو دور کیا جا سکتا ہے۔

تبصرہ