فوڈ اینڈ نیوٹریشنسٹ کونسل منہاج یوتھ لیگ کے فیلڈ پروفیشنلز کا مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ

minhaj youth league

منہاج یوتھ لیگ کی فوڈ اینڈ نیوٹریشنسٹ کونسل کے ہمراہ مختلف فیلڈز کے پروفیشنلز نے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے مہمان وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل اور اسکے قومی و عالمی خدمات پر خصوصی بریفنگ دی۔

منہاج یوتھ لیگ کے سیکرٹری جنرل منصور اعوان، مرکزی سئنیر نائب صدر ہارون ثانی، ہیڈ ہیلتھ کونسل MYL ڈاکٹر کاشف، ہیڈ فوڈ اینڈ نیوٹریشنسٹ کونسل محمد کاشف اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس دوران تمام مہمانان گرامی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قومی و عالمی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور مستقبل میں منہاج یوتھ لیگ کے ساتھ شمولیت کا عزم کیا۔

minhaj youth league

minhaj youth league

تبصرہ