آن لائن ایمازون ورچوئل اسسٹنٹ پائروکسی مارکیٹنگ سروسز کی تعارفی ٹریننگ

online-amazone-training

منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام آن لائن ایمازون ورچوئل اسسٹنٹ پائروکسی مارکیٹنگ سروسز کا تعارفی ٹریننگ سیشن کا انعقاد مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ آن لائن سیشن میں منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی مہمان خصوصی تھے جبکہ سیکرٹری جنرل منصور اعوان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ کی سکلز ڈویلپمنٹ کونسل کے ہیڈ و ٹرینر افتخار احمد فانی نے پائروکسی مارکیٹنگ سروسز اور مسز سعدیہ رحمن نے ایمازون ورچوئل اسسٹنٹ کے موضوعات پہ تعارفی سیشن کروایا۔

مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے ٹرینرز اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے آج کا ٹریننگ سیشن ایک آغاز ہے۔ نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے منہاج یوتھ لیگ آن لائن ارننگ کے حوالے سے مزید ٹریننگ سیشن بھی کروانے جا رہی ہے۔

اس موقع پر ہارون ثانی، عبدالحنان طاہر، ذیشان اعوان، رانا وحید شہزاد، مدثر رحمان، عمر اعوان، اسد مصطفوی اور مختلف اضلاع کے صدور جنرل سیکرٹریز بھی آن لائن موجود تھے۔

online-amazone-training

online-amazone-training

online-amazone-training

تبصرہ