منہاج یوتھ لیگ کا 26 جون کو انسداد منشیات کے عالمی دن پر ”Say no to durgs“کے عنوان سے تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ

Say no to durgs

منہاج یوتھ لیگ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کی۔ اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی، صوبائی و ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 26جون منشیات سے روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر منہا ج یوتھ لیگ کے زیراہتمام ”Say no to Durgs“کے عنوان سے ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منہاج یوتھ لیگ کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس ”Say no to Durgs“ کے عنوان سے ایکٹیویٹی لانچ کریں گے۔ منہاج یوتھ لیگ کے ذمہ داران منشیات سے پاک معاشرے کی اہمیت و ضرورت سے لوگوں کو آگاہ کریں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مظہر محمود علوی نے کہا کہ منشیات کا زہر ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ آج ہماری نوجوان نسل منشیات، شراب، جوئے و دیگر علتوں میں مبتلا ہو کر نہ صرف اپنی زندگی تباہ کررہی ہے بلکہ اپنے ساتھ اپنے خاندان والوں کے لئے بھی اذیت و رسوائی کا سبب بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و ملت کی خوشحالی کے ضامن یہ نوجوان نشے میں مبتلا ہو کر قوم و ملت کی رسوائی کا سبب بن رہے ہیں۔ پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد افراد نشے میں مبتلا ہیں۔

منشیات کے خلاف جنگ میں مختلف اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے مظہر محمود علوی نے کہا کہ معاشرے کو نشے کے ناسور سے پاک کرنے کے لئے نوجوانوں کو آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو مثبت سرگرمیوں کے لئے متحرک کرنا بھی بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ منشیات سے پاک معاشرے کی اہمیت اور ضرورت سے بخوبی آگاہ ہے اور اس کارخیر کی انجام دہی کے لئے ہر ممکن قدم اٹھانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ 26 جون کو منشیات کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر واکس، سیمینار اور سوشل میڈیا آگاہی مہم کے ذریعے معاشرے کے تمام طبقات تک نشے کے نقصانات سے لوگوں کو باخبر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ منشیات سمگل کرنے والے عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت ترین اقدامات کئے جائیں۔ منشیات کے عادی افراد کے لئے ہر ضلع اور تحصیل میں بحالی سینٹرز قائم کئے جائیں۔

اجلاس میں سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ منصور قاسم اعوان، سیکرٹری کوآرڈینیشن محمد ذیشان، سینئر نائب صدر ہارون ثانی، عبدالحنان طاہر، عمران یونس، رانا وحید شہزاد، قیصر محبوب سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

Say no to durgs

Say no to durgs

Say no to durgs

تبصرہ