میانوالی: منہاج یوتھ لیگ اسکندر آباد داؤد خیل کے زیراہتمام سٹڈی سرکل

minhaj ul quran

منہاج یوتھ لیگ اسکندر آباد داؤد خیل میانوالی کے زیراہتمام انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل ٹریننگ میں سٹڈی سرکل کا آغاز ہوا، اس موقع پر مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر علوی نے یوتھ سٹڈی سرکل میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پہ انسٹیٹیوٹ کے سی ای او عتیق ہاشمی نے ہفتہ وار یوتھ سٹڈی سرکل اور ماہ اگست میں یوتھ لیڈر شپ سیشن کے انعقاد کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے منہاج یوتھ لیگ کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے اسکندر آباد داؤد خیل کے نوجوان طبقہ کے لیے اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کیا۔ یوتھ سٹڈی سرکل میں ادارے کی مینجمنٹ اور پروفیشنلز نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ