منہاج یوتھ لیگ کی ملک گیر شجر کاری مہم ’’ہمارا عزم سر سبز پاکستان‘‘ کا آغاز

Independence Day should be celebrated with determination for a green Pakistan

منہاج یوتھ لیگ نے 75ویں جشن آزادی کے موقع پر پودا لگا کر”ہمارا عزم سرسبز پاکستان“ کے عنوان سے یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز کردیا۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل نے مرکزی سیکرٹریٹ میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔ شجر کاری مہم اگست کے آخر تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، نائب ناظم اعلیٰ جواد حامد، منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی، سیکرٹری جنرل منصور اعوان و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

خرم نواز گنڈاپور نے پودا لگانے کے بعد ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعا مانگی۔ انہوں نے کہا 75ویں جشن آزادی کو جھنڈے اور پودے لگا کر منائیں آنے والی نسلوں کو صاف ستھرے اور خوشحال پاکستان کو تحفہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ بلا ضرورت درختوں کی بے رحمی سے کٹائی ہمیں کچھ سالوں بعد سدا بہار درختوں سے محروم کردے گی۔ ہمارے ملک میں جنگلات کا تناسب پہلے ہی عالمی معیار سے بہت کم ہے۔ ہر پاکستانی کو اپنے حصے کا درخت لگا کر جنگلات کے تناسب کو 30 فیصد تک لے جانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جشن آزادی منانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ملک و قوم کی خوشحالی اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں۔ شجر کاری آلودگی میں کمی لانے کا سب سے بہترین ذریعہ ہے۔ سرسبز اور خوشحال پاکستان ہی ہمار بہترین مستقبل ہے۔

اس موقع پر صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے کہا کہ ہم سب کو شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ منہاج یوتھ لیگ نے پورے ملک میں شجر کاری مہم شروع کردی ہے اور نوجوان اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے ہر پاکستانی سے اپیل کی کہ وہ پودا لگا کر جشن آزادی منائے۔

اس موقع پر ذیشان اعوان، حاجی اسحاق، طیب ضیاء، قیصر محبوب و دیگر ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔

Independence Day should be celebrated with determination for a green Pakistan

Independence Day should be celebrated with determination for a green Pakistan

Independence Day should be celebrated with determination for a green Pakistan

تبصرہ