یوتھ کو نشے سے بچانا بڑا چیلنج ہے: رانا وحید شہزاد

نوجوانوں کی کردار سازی، والدین، اساتذہ، ریاست اور اصلاحی تحریکوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تعلیمی و تربیتی کردار اندھیرے میں روشنی ہے

Protecting youth from addiction is a big challenge: Rana Waheed Shahzad

لاہور (27 فروری 2023) منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر رانا وحید شہزاد نے کہا ہے کہ یوتھ کو متشدد رویوں، انتہا پسندانہ رجحانات اور نشے سے بچانا آج کے بڑے چیلنج ہیں۔ نوجوانوں کی کردار سازی، والدین، اساتذہ، ریاست اور دینی و اصلاحی تحریکوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ کے منہاج یوتھ لیگ کے ضلعی عہدیداران کے اجلاسوں میں کیا۔ رانا وحید شہزاد نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہماری قیادت تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کر رہے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نوجوانوں کو علم اور امن سے محبت کرنا سکھایا ہم ان کی تربیت اور فکر کے مطابق علم و امن کے اس پیغام کو ہر نوجوان تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جدوجہد تعلیم یافتہ پاکستان اورعالم اسلام کیلئے ہے، ان شااللہ تعالیٰ یہ مقاصد ضرور حاصل ہوں گے۔

تبصرہ