منہاج یوتھ لیگ نے سوشل میڈیا ٹیم کا اعلان کردیا

مرکزی صدر رانا وحید شہزاد نے 3 رکنی مرکزی ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

Minhaj Youth leauge

لاہور (16 مارچ 2023) منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر رانا وحید شہزاد نے یوتھ لیگ کی مرکزی ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ راجہ ساجد حسین ہیڈ، عثمان جٹ مصطفوی کوارڈینیٹر، رانا دانش ڈپٹی کوارڈینیٹر مقرر کیے گئے ہیں۔

رانا وحیدشہزاد نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا اس دور کا فعال ذریعہ ابلاغ ہے۔ اسلام اور پاکستان کے مثبت تشخص اور اخلاقی اقدار کے فروغ کے لئے سوشل میڈیا کا مثبت استعمال ناگزیر ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دعوتی مساعی، فروغ علم وامن، بیداری شعور، تنگ نظری کے خاتمے اور اخلاق و کردار سازی کے لئے ہیں۔ ان عظیم دینی و قومی اہداف کے حصول کے لئے منہاج یوتھ لیگ سوشل میڈیا کے محاذ اور فعال قابل تقلیدکردار ادا کررہی ہے۔

تبصرہ