منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام شہر اعتکاف میں یوتھ ڈویلپمنٹ ورکشاپ کا انعقاد

Youth development workshop in Itikaf City Under Minhaj Youth Leauge

منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام شہر اعتکاف میں یوتھ ڈویلپمنٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریننگ ورکشاپس کے افتتاحی سیشن میں انعام مصطفوی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ نے تربیت کی ضرورت و اہمیت اور منہاج یوتھ لیگ کے اغراض و مقاصد کے موضوع پہ سیر حاصل گفتگو کی۔

مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد نے شہر اعتکاف میں آنے والے منہاج یوتھ لیگ کے عہدیدران اور کارکنان کو خوش آمدید کہا آخر میں ہارون ثانی سینٸر ناٸب صدر منہاج یوتھ لیگ نے دعا کروائی۔ ورکشاپ میں ڈاکٹر عمران یونس (مرکزی جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ)، محمد ذیشان (مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن)، قیصر محبوب (سیکرٹری سوشل میڈیا) اور منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔

تبصرہ