منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام شہر اعتکاف میں ٹریننگ ورکشاپس کی چوتھی نشست

Youth development workshop in Itikaf City Under Minhaj Youth Leauge

راٸے ساجد حسین (ہیڈ یوتھ سوشل میڈیا کونسل) نے سوشل میڈیا / اسلامی کلچر اور اقدار کے فروغ کے موضوع پہ لیکچر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کامیابی کبھی آپ کے پاس چل کر نہیں آتی آپ کو کامیاب ہونے کے لیےجدوجہد کرنی پڑتی ہےاور اس دور میں جہاں سوشل میڈیا پر اسلام کی قدریں مٹ رہی ہیں تو ہمیں منہاج یوتھ لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ بن کر علم و فہم دین کا کلچر پیدا کرنا ہے اس لیے زیادہ سے زیادہ نوجوان سوشل میڈیا ساٸبر ایکٹویسٹ بنیں منہاج القرآن کا کام دنیا کا بہترین کام ہے یہ قسمت والوں کو ملتا ہے، جو بھی سوشل میڈیا پہ ورکنگ کریں اللہ تعالی کی رضا کے لیے کریں آپ کا چھوٹا سا عمل بھی کل آپ کے لیے بڑا بن جاٸے گا۔

جس کے بعد مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے بھی سوشل میڈیا کی اہمیت اور اس دور میں کس طرح مشن کا کام کیا جاٸے اس موضوع پہ روشنی ڈالی آخر میں ہارون ثانی مرکزی سینٸر ناٸب صدر نے دعا سے سیشن کا اختتام کیا۔ ٹریننگ ورکشاپ میں مرکزی جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ ڈاکٹر عمران یونس، قیصر محبوب، حافظ آصف جوئیہ، ارشد علی مرزا، محمد عمر، محمد مزمل اور کثیر تعداد میں منہاج یوتھ لیگ کےعہدیدران اور کارکنان نے شرکت کی۔

تبصرہ