منہاج یوتھ لیگ بھکر شمالی کا تنظیم نو اجلاس منعقد

Minhaj Youth League Bhakkar North Organizational Meeting

منہاج یوتھ لیگ ڈسٹرکٹ بھکر شمالی کی تنظیم نو کا اجلاس محمد اسلم راں کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی جنرل سیکریٹری منہاج یوتھ لیگ ڈاکٹر عمران یونس نے کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران یونس نے کہا کہ نوجوانوں کا کردار ملکی ترقی میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ وقت کی ضرورت ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم، تربیت، کردار اور روزگار کے مواقع فراہم کر کے معاشرے کا مفید شہری بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ پورے پاکستان میں مراکز علم کے قیام کے ذریعے علم کی روشنی پھیلا رہی ہے۔

اجلاس میں خصوصی شرکت کرنے والوں میں محمد شوکت مصطفوی (ناظم تحریک منہاج القرآن سرگودھا ڈویژن بی)، محمد عظیم کنول (صدر منہاج یوتھ لیگ سرگودھا ڈویژن بی)، محمد اسلم راں (ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن بھکر شمالی)، عبدالواحد لودھرا (ضلعی ناظم تحریک بھکر شمالی)، علامہ عبدالغفار (ضلعی صدر MQI علماء کونسل بھکر شمالی)، علامہ مبشر قادری (ضلعی ناظم علماء کونسل بھکر شمالی) اور فرحت خان راشد (صدر MYL بھکر جنوبی) شامل تھے۔ تنظیم نو کے عمل کے نتیجے میں محمد شہباز کو صدر اور اطہر اقبال کو جنرل سیکریٹری منہاج یوتھ لیگ بھکر شمالی منتخب کیا گیا۔

Minhaj Youth League Bhakkar North Organizational Meeting

Minhaj Youth League Bhakkar North Organizational Meeting

Minhaj Youth League Bhakkar North Organizational Meeting

تبصرہ