اہم خبریں

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیرِاہتمام "نوجوان پاکستان کا مستقبل" تقریب کا انعقاد، منہاج یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر خرم شہزاد کا خطاب

Dr Khurram Shahzad Speech Program Naujawan Pakistan Ka Mustaqbil on Youth Day MYL-2025

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیرِاہتمام نوجوانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے "نوجوان پاکستان کا مستقبل" تقریب کا انعقاد۔ منہاج یونیورسٹی لاہور کے رجسٹرار ڈاکٹر خرم شہزاد کا تقریب سے خطاب

ڈاکٹر خرم شہزاد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی نوجوانوں کی شمولیت اور کردار کے بغیر ممکن نہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ ماضی میں ہر بڑے انقلاب، تحریک اور ترقیاتی مرحلے میں نوجوان ہی پیش پیش رہے ہیں۔ آج پاکستان کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مستقبل کو سنوارنے کے لیے علم، مہارت اور کردار کی تعمیر کو اپنا مقصد بنا لیں۔

انہوں نے کہ کہ ہم نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کاروبار کرنے کی سوچ اور عملی مہارت فراہم کر رہے ہیں۔ منہاج یونیورسٹی اس حوالے سے ایک منفرد ادارہ ہے، جو نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کرتا ہے بلکہ طلبہ کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے ضروری اسکلز اور تربیت بھی دیتا ہے۔ تعلیم دراصل ایک ایسا زیور ہے جو شعور اور بصیرت عطا کرتا ہے۔ یہ صرف نوکری کے حصول کا ذریعہ نہیں، بلکہ ایک کامیاب کاروبار اور خود مختاری کی راہیں بھی کھولتی ہے۔

ڈاکٹر خرم شہزاد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے بہت سے نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے باوجود یہاں مواقع نہ ملنے کی وجہ سے بیرونِ ملک جا کر کاروبار کر رہے ہیں۔ اگر ہم نے اپنی نوجوان نسل کو یہاں مواقع نہ دیے اور کامیابی کی جانب رہنمائی نہ کی تو آنے والی نسلیں بھی ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گی۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ قومی سطح پر نوجوانوں کے لیے باقاعدہ ٹریننگ سیشنز منعقد کیے جائیں، تاکہ انہیں عملی زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے رہنمائی اور ترغیب ملے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں نوجوانوں کی تعلیم، تربیت اور کردار سازی کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے، جو بلاشبہ پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

Dr Khurram Shahzad Speech Program Naujawan Pakistan Ka Mustaqbil on Youth Day MYL-2025

Dr Khurram Shahzad Speech Program Naujawan Pakistan Ka Mustaqbil on Youth Day MYL-2025

تبصرہ