اہم خبریں

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیرِاہتمام "نوجوان پاکستان کا مستقبل" تقریب کا انعقاد، ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور کا

Khurram Nawaz Gandapur Speech Program Naujawan Pakistan Ka Mustaqbil on Youth Day MYL-2025

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیرِ اہتمام نوجوانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے "نوجوان پاکستان کا مستقبل" تقریب کا انعقاد۔ ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل، خرم نواز گنڈاپور کا تقریب سے خطاب

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے آج ہمارے بیشتر دینی مدارس میں تفکر اور تدبر کی عملی تعلیم نہیں دی جاتی، حالانکہ یہی وہ اوصاف ہیں جو انسان کو با مقصد زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھاتے ہیں۔ ہمارے نوجوان اپنے مقصدِ حیات سے بے خبر ہیں، اور جب تک وہ اپنی زندگی کا اصل مقصد نہیں سمجھیں گے، نہ دین میں استحکام آئے گا اور نہ دنیا میں کامیابی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر نوجوان غیر اخلاقی عمل کرتے ہیں یا گناہوں کی طرف مائل ہیں تو یہ سوچنا چاہیے کہ جس طرح وہ والد کے سامنے شرمندگی محسوس کرتے ہیں، کیا اس ذاتِ باری تعالیٰ سے نہیں ڈرنا چاہیے جس نے ہمیں پیدا کیا؟ اگر کردار کی اصلاح نہ ہوئی تو بروزِ قیامت ہم تاجدارِ کائنات ﷺ کو کیا منہ دکھائیں گے؟خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ آج اگر نوجوانوں کی زندگی کو سیرتِ نبوی ﷺ کے پیمانے پر پرکھا جائے تو افسوسناک نتیجہ نکلتا ہے کہ اکثریت غلط سمت اختیار کر رہی ہے۔ دنیا کے وہ تمام لوگ جنہوں نے تاریخ میں نیک نامی اور کامیابی حاصل کی، کسی شان و شوکت یا غرور والے نہیں تھے، بلکہ سادہ مزاج، باکردار اور اصول پرست انسان تھے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ آج کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو تعمیری کاموں میں صرف کرنے کی بجائے ظاہری بناوٹ سنوارنے اور فضول مشاغل میں ضائع کر رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان اپنی شخصیت کو حقیقی معنوں میں سنواریں اور اپنی زندگی کو تاجدارِ کائنات ﷺ کے احکامات اور سنت کے مطابق ڈھالیں، کیونکہ یہی راستہ ترقی، عزت اور فلاح کا ہے۔خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ایمان کو مضبوط کرنا سب سے ضروری ہے، کیونکہ کامل ایمان والا نہ دنیا کے خوف میں جیتا ہے اور نہ موت سے ڈرتا ہے۔ نوجوان ہی ملک کا مستقبل ہیں اور اس وطن کو آگے بڑھانے کی اصل ذمہ داری بھی انہی کے کاندھوں پر ہے۔ منہاج القرآن نوجوانوں کو دینی اور عصری دونوں طرح کی تعلیم فراہم کر رہا ہے تاکہ ایک ایسی نسل تیار ہو جو علم، کردار اور قیادت کے میدان میں ممتاز ہو۔

Khurram Nawaz Gandapur Speech Program Naujawan Pakistan Ka Mustaqbil on Youth Day MYL-2025

Khurram Nawaz Gandapur Speech Program Naujawan Pakistan Ka Mustaqbil on Youth Day MYL-2025

Khurram Nawaz Gandapur Speech Program Naujawan Pakistan Ka Mustaqbil on Youth Day MYL-2025

Khurram Nawaz Gandapur Speech Program Naujawan Pakistan Ka Mustaqbil on Youth Day MYL-2025

تبصرہ