منہاج یوتھ لیگ حافظ آباد کے زیراہتمام شجرکاری مہم 2025 کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ پاکستان رانا وحید شہزاد نے تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کی کوآرڈینیشن کونسل کے قائدین کے ہمراہ پبلک پارک فوارہ چوک میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر رانا وحید شہزاد نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے صحت مند ماحول فراہم کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ پاکستان سرسبز و شاداب ملک بن سکے۔ شجرکاری مہم کے شاندار آغاز پر مرکزی صدر نے منہاج یوتھ لیگ حافظ آباد کے صدر محترم حسن رضا اور جنرل سیکرٹری ملک حسنین کو مبارکباد پیش کی اور ان کے جذبہ خدمت کو سراہا۔
تقریب میں کوآرڈینیشن کونسل کے عہدیداران سمیت یوتھ لیگ کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
تبصرہ