حقیقی جمہوریت قائم کرنے کیلئے انتخابی نظام کی اصلاح ناگزیر: یوتھ پارلیمنٹ اعلامیہ

منہاج یوتھ لیگ کے اجلاس میں خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر ساجد شہزاد، حمیرا بھٹو، اور حبیب اکرم کا خطاب
یوتھ پارلیمنٹ سے بیرسٹر عامر حسن، نصرللہ گورایہ، رانا وحید شہزاد، ڈاکٹر عمران یونس کا اظہار خیال

youth parliment MYL

لاہور(2فروری 2024)منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام یوتھ پارلیمنٹ (نیشنل یوتھ اسمبلی) کا اجلاس منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔

اعلامیہ میں مقررین نے کہاکہ حقیقی جمہوریت قائم کرنے کیلئے انتخابی نظام کی اصلاح ناگزیر ہے۔ نوجوانوں کو قومی سیاسی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ریاستی سطح پر حوصلہ افزائی ضروری ہے۔فرسودہ سوچ ترقی کے راستے کی بڑی رکاوٹ ہے،نیشنل انسٹی ٹیوشنز، نظام تعلیم، نظام انصاف میں عصری تقاضوں کے مطابق اصلاحات پر توجہ دینا ہو گی۔

یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاس میں لاہور کی مختلف یونیورسیٹیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاس سے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ماہر تعلیم حمیرا بھٹو، سینئر صحافی حبیب اکرم، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمابیرسٹر عامر حسن، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پنجاب نصرللہ گورایہ، منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدرانا وحید شہزاد، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عمران نے اظہار خیال کیا۔

سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ایسے نوجوان تیار کرنے کی ضرورت ہے جو ماضی سے پوری طرح واقف ہوں اور ان کی موجودہ احوال پر بھی گہری نظر ہو۔
سینئر صحافی حبیب اکرم نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے۔ نوجوان فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔

بیرسٹر عامر حسن نے کہا کہ ملک اور قومیں آئین و قانون کی حکمرانی سے معتبر ہوتی ہیں۔پاکستان کی ترقی و سلامتی کیلئے نظام انصاف کا مرکزی کردار ہے۔ نوجوان پاکستان کا محفوظ مستقبل ہیں۔ مزاحمت نہیں مفاہمت سے بحران ٹلیں گے۔

رانا وحید شہزاد نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ تمام محب وطن جماعتوں کی نمائندہ یوتھ سے مل کر مکالمہ کے ذریعے اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔منہاج یوتھ لیگ امن کیلئے علم اور کردار کو مرکزیت دیتی ہے، بیداری شعور مہم چلا کرکردار و اخلاق کی سطح کو بلند کرنا ہو گا۔

سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عمران نے دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں خوش آمدید کہا۔

یوتھ پارلیمنٹ سے،سیکرٹری کوآرڈینیشن پی اے ٹی عارف چوہدری، افشاں کیانی، مرکزی سینئر نائب صدر منہاج یوتھ لیگ ہارون ثانی، شاہد راجپوت، اسماعیل انعام، عمراعوان، محمد عتیق الرحمان، احمدنوید اور مجاہد اسلم نے بھی اظہار خیال کیا۔ اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 73 ویں سالگرہ کا کیک کاٹاگیا۔

youth parliment MYL

youth parliment MYL

youth parliment MYL

youth parliment MYL

youth parliment MYL

youth parliment MYL

youth parliment MYL

تبصرہ