منہاج یوتھ لیگ کا 37 واں یوم تاسیس 30 نومبر 2025کو منایا جائے گا

یوتھ لیگ کے زیر اہتمام سیمینارز، امن واکس اور تربیتی نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا
نوجوانوں میں اعتدال، رواداری اور امن و محبت کا فروغ ہمارا مشن ہے: رانا وحید شہزاد
منہاج یوتھ نے گلوبل پیس، ڈائیلاگ اورہم آہنگی کا پیغام نوجوان نسل تک پہنچایا: صدر یوتھ لیگ

minhaj youth league 37th foundation day

لاہور (27 نومبر2025) منہاج یوتھ لیگ اپنا 37 واں یوم تاسیس30 نومبر کو پورے جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی۔ ملک کے تمام بڑے شہروں اور تحصیلوں میں خصوصی تقریبات، سیمینارز، مشاورتی نشستیں، تربیتی ورکشاپس اور امن واکس کا اہتمام کیا جائے گا۔

منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر رانا وحید شہزاد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ37 برسوں میں منہاج یوتھ لیگ نے نوجوانوں کی علمی، اخلاقی اور قائدانہ تربیت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمی، فکری اور تربیتی رہنمائی نے نوجوانوں کو اعتدال، رواداری، برداشت و عالمی امن کے نظریے سے روشناس کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ منہاج یوتھ لیگ نے ہمیشہ ایسی سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے جن سے نوجوانوں میں مثبت سوچ، باہمی احترام اور ذمہ دارانہ کردار پروان چڑھے۔ دنیا بھر میں مذہبی انتہا پسندی، نفرت اور تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے مقابلےمیں منہاج یوتھ لیگ نے گلوبل پیس، ڈائیلاگ، ہم آہنگی اور انسانی احترام کا پیغام نوجوان نسل تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ37 واں یوم تاسیس اس عزم کی تجدید ہے کہ منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں کی تعلیم، کردار سازی، اخلاقی تربیت اور امن کے فروغ کےلئے پہلے سے زیادہ فعال کردار ادا کرے گی۔

تبصرہ