منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے زیراہتمام آج امن نصاب کی تقریب رونمائی ہو گی

لاہور (22 جون 2015) تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام آج 23 جون 2015 کو لندن میں پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کے تحریر کردہ امن نصاب کی سنٹرل ہال لندن میں تقریب رونمائی ہو گی۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرا لقادری نے دسمبر 2014 میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے کالجز، یونیورسٹیز اور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کیلئے امن نصاب تیار کرنے کا اعلان کیا تھا اس سلسلے میں آج لندن میں تقریب رونمائی ہورہی ہے۔ اس تقریب میں‎ Islam on serving Humanity کے عنوان سے تیار کئے گئے امن نصاب کی پہلی تقریب منعقد ہورہی ہے۔ تقریب میں سابقہ رہنما کنزرویٹو پارٹی سعیدہ وارثی، بریگیڈئر پال ہارکنس، ایم پی صادق خان، سابق منسٹر لیبر پارٹی لارڈ نذیر احمد، ایم پی خالد محمود، بیرسٹر زین علی، ڈاکٹر محمد علی صومالی کے علاوہ‎ UK کے ممتاز سیاسی، سماجی پاکستانی شخصیات، اراکین پارلیمنٹ، سول سوسائٹی کے نمائندے شرکت کرینگے۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری دہشتگردی و انتہا پسندی کے تدارک اور امن نصاب کی ضرورت و اہمیت پر خصوصی لیکچر دینگے۔

تبصرہ