عوامی تحریک یوتھ ونگ کا 29 واں یوم تاسیس 30 نومبر کو منایا جائیگا

یوم تاسیس کی تقاریب 30 نومبر سے 25 دسمبر تک جاری رہیں گی
ملک بھر میں ’’تکمیل پاکستان یوتھ کنونشنز ‘‘منعقد کیے جائیں گے
اختتامی تقریب 25 دسمبر کو کراچی بابائے قوم کے مزار پر ہو گی

لاہور (16 نومبر 2017) عوامی تحریک یوتھ ونگ کا 29 واں یوم تاسیس 30 نومبر کو ملک بھر میں جوش و خروش سے منایا جائیگا، سیمینارز، امن واک، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا۔ 29 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ملک بھر کی مرکزی، صوبائی، ضلعی اور تحصیلی تنظیمات تکمیل پاکستان کے عنوان سے تقاریب منعقد کریں گی، یوم تاسیس کی تقریبات 30 نومبر سے 25 دسمبر یوم قائداعظم تک جاری رہیں گے۔ اختتامی تقریب 25 دسمبر کو مزار قائد پر کراچی میں ہو گی۔ اختتامی تقریب میں عوامی تحریک یوتھ ونگ کے صدر مظہر علوی سمیت عوامی تحریک، منہاج القرآن کے رہنماشرکت کریں گے۔ یہ تقاریب تکمیل پاکستان یوتھ کنونشنز، سیمینارز، کانفرنسز، واک اور ریلیوں کی صورت میں ہوں گی، تقاریب میں حصول پاکستان سے تکمیل پاکستان تک کے سفر کے لیے نوجوانوں کے کردار اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی جائیگی۔ عوامی تحریک یوتھ ونگ کی 29 سالہ جدوجہد میں منہاج القرآن، عوامی تحریک اور یوتھ ونگ کے سینئر قائدین، کارکنان اور وابستگان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔ یوم تاسیس کی تقریبات میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا اور عہد کیا جائیگا کہ انصاف کے حصول تک عوامی تحریک یوتھ ونگ چین سے نہیں بیٹھے گی۔

تبصرہ