منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب

منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ ایسٹ میں قائد ڈے کی تقریب 22 فروری 2018ء کو منعقد ہوئی، جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں یوتھ کراچی کے ذمہ داران اور کارکنان نے بھی شرکت کی۔

مرکزی سیکرٹری جنرل یوتھ لیگ قاسم منصور نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا بڑا کارنامہ عشق مصطفیٰ ﷺ کا عالمی سطح پر فروغ و احیا ء ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مادیت کے بتوں کے سامنے سر بسجود نوجوان کو گنبد خضراء کی دہلیز پر لا کھڑا کیا اور انہیں محبت مصطفیﷺ کا آفاقی پیغام دیا۔ انقلاب ہماری منزل ہے منہاج القرآن یوتھ لیگ کا جینا مرنا مصطفوی انقلاب کیلئے ہے۔ کراچی کی یوتھ سے پورے ملک کی امیدیں وابستہ ہیں نو جوان ہی اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

قاسم منصور نے مزید کہا نوجوان ملک و ملت کا مستقبل ہیں مگر نوجوانوں کو انکا حق آج تک نہیں ملا۔ نوجوانوں کو اپنا حق لینے کیلئے آگئے بڑھنا ہو گا جو حق مانگنے سے نہ ملے اسے چھیننا ہمارا حق ہے۔ نوجوان اپنے بہترین مستقبل کیلئے منہاج القرآن یوتھ میں شمولیت اختیار کریں اور مصطفوی انقلاب کے ڈاکٹر طاہرا لقادری کا ساتھ دیں۔

تبصرہ