عوامی تحریک یوتھ ونگ کا اجلاس، لاہور کی تنظیم کا اعلان

حاجی فرخ صدر، نیاز محمود چدھٹر جنرل سیکرٹری منتخب، نوٹیفکیشن جاری
مظہر محمود علوی، حافظ غلام فرید، چوہدری افضل گجر، عبد الحنان طاہرودیگر رہنماؤں کی مبارکباد:
رمضان المبارک میں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ شرمناک کارکردگی ہے:مظہر علوی
عوامی تحریک یوتھ ونگ کو پورے لاہور میں ری آرگنائز کیا جائے گا:نو منتخب صدر حاجی فرخ

Minhaj Youth League new tanzeem

لاہور (22 مئی 2018) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا اجلاس مرکزی صدر مظہر محمود علوی کی صدارت میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا، اجلاس میں عوامی تحریک یوتھ ونگ لاہور کی تنظیم نو کا اعلان کیا گیا، حاجی فرخ خان قادری عوامی تحریک یوتھ ونگ لاہور کے بلا مقابلہ صدر اور نیاز محمود چدھٹر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ اجلاس میں منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، عبد الحنان طاہر، منصور قاسم اعوان، عمر اعوان اور عوامی تحریک یوتھ لیگ کے دیگر مرکزی وصوبائی عہدیداران موجود تھے، یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک یوتھ ونگ کو سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی انقلابی فکر کے مطابق عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں حکمرانوں نے روزے داروں کے ساتھ جو ظالمانہ سلوک کیا ہے اس پر تو غیر مسلم بھی شرما گئے ہیں، شدید گرمی میں بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے، جھوٹے حکمرانوں نے لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے جتنے بھی دعوے کئے وہ سب ریت کی دیوار ثابت ہوئے، کراچی کے بعد جان لیوا لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پنجاب میں بھی اموات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، حکمران شرم کریں اور عوام کو بجلی دیں ورنہ نااہل ہٹ دھرم اور جھوٹے حکمرانوں کے خلاف قوم سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور ہر جائے گی۔ عوامی تحریک یوتھ ونگ لاہور کے نو منتخب صدر حاجی فرخ نے کہا کہ ان شاء اللہ تعالی عوامی تحریک یوتھ ونگ کو پورے لاہور میں ری آرگنائز کیا جائے گا، ضلع و تحصیل اور یونین کونسل سطح پر جلد تنظیم سازی مکمل کر لی جائے گی، مظہر محمود علوی، چوہدری افضل گجر، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، عبد الحنان طاہر، یونس نوشاہی ودیگر نے بھی نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔

تبصرہ