مصطفوی معاشرے کے قیام اور نوجوانوں کی تربیت کے لیے یونٹ لیول تک مراکز علم قائم کیے جائیں گے: رانا وحید شہزاد

MYL Executive Ijlas in Sailkot

منہاج یوتھ لیگ ضلع سیالکوٹ کی ایگزیکٹو کا اجلاس 18 مئی 2023 شام 7 بجے تحریک منہاج القرآن آفس سیالکوٹ میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں چوہدری اشرف گجر (صدر منہاج یوتھ لیگ سیالکوٹ) نے بھی شرکت کی۔

تنظیمی استحکام اور مراکز العلم کا قیام اجلاس کا ایجنڈہ تھا، اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ کے ضلعی اور تحصیلی ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر رانا وحید شہزاد نے منہاج یوتھ لیگ سیالکوٹ کو 30 مراکز علم قائم کرنے کا ٹارگٹ دیا۔

آخر میں چوہدری اشرف گجر نے مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ کا شکریہ ادا کیا اور انھوں نے کہا جولائی 2023 تک منہاج یوتھ لیگ سیالکوٹ 20 مراکز علم قائم کرے گی۔

MYL Executive Ijlas in Sailkot

MYL Executive Ijlas in Sailkot

تبصرہ