انتشار کے شکار معاشرے کو مصطفوی معاشرے میں تبدیل کرنے کے لیے مراکز علم کا قیام ناگزیر ہے: رانا وحید شہزاد

Executive Meeting of Minhaj Youth Leauge in Faisalabad

منہاج یوتھ لیگ فیصل آباد ضلع 3 کی ایگزیکٹو میٹنگ 22 مئی 2023 شام 7 بجے منہاج القرآن اسلامک اکیڈمی مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں منعقد ہوئی، جس میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد نے خصوصی شرکت کی۔

مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد نے مراکز علم کے قیام پہ زور دیتے ہوئے نوجوانوں کو مراکز علم کے قیام کے مقاصد اور عام عوام کے لیے تربیتی پروگرامز کا باقاعدہ آغاز کرنے پر روشنی ڈالی اور منہاج یوتھ لیگ فیصل آباد ضلع 3 کی طرف سے 5 مراکز علم کے فوری قیام کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں مون چیمہ (مرکزی سیکرٹری ویلفئیر)، عمرفاروق علوی (نائب صدر MYL سینٹرل پنجاب)، سہیل شوکت (زونل صدر فیصل آباد)، شیراز ستار(جنرل سیکرٹری)، میاں محمد ارسلان (صدر MYL ضلع 3 فیصل آباد) اور عمر غریب نواز (جنرل سیکرٹری MYL ضلع 3 فیصل آباد) نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے اختتام پر حال ہی میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے مرکزی سیکرٹری ویلفیئر منہاج یوتھ لیگ مون چیمہ اور صدر منہاج یوتھ لیگ فیصل آباد ضلع 3 میاں ارسلان کو رانا وحید شہزاد نے پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد پیش کی۔

Executive Meeting of Minhaj Youth Leauge in Faisalabad

Executive Meeting of Minhaj Youth Leauge in Faisalabad

تبصرہ