پاکستان کے روشن مسقبل میں نوجوانوں کا بہت اہم کردار ہے: رانا وحید شہزاد

Executive Meeting of Minhaj Youth Leauge in Gojra

منہاج یوتھ لیگ ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع 1 کی ایگزیکٹو کا اجلاس مورخہ 5 جون بروز سوموار گوجرہ میں زیرصدارت رانا وحید شہزاد مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد نے کہا نوجوانوں کو اپنے کیرئیر کا تعین کرکے زندگی میں آگے بڑھنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہے جسکے پیش نظر منہاج یوتھ لیگ پورے پاکستان میں مراکزعلم قائم کررہی ہے۔

اجلاس میں حسنین رندھاوا صدر MYL ٹوبہ ٹیک سنگھ، محمد عمران جنرل سیکرٹری MYL ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈاکٹر شعیب صدر MYL گوجرہ نے خصوصی شرکت کی۔

تبصرہ