وہاڑی: منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام ایگزیکٹو کونسل اجلاس

Ijals CEC at Vehari

منہاج یوتھ لیگ ڈسٹرکٹ وہاڑی کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ڈاکٹر عمران یونس مرکزی جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ کی زیرصدارت 10 جون 2023 کو بار کونسل ہال وہاڑی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹر عمران یونس نے مراکز علم، تنظیمی استحکام پر تفصیلی بریفنگ دی اور آئندہ کے لئے اہداف دئیے، اجلاس میں زونل ٹیم کی تنظیم نو پر بھی مشاورت ہوئی۔

ڈاکٹر عمران یونس نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مراکز علم کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، مراکز علم کے ذریعے ہی نوجوانوں کو اپنی اصلاح کرنے کا موقع ملے گا اور تب ہی نوجوان ملک کے لیے پازٹیو رول ادا کر سکیں گے۔

اجلاس میں چوہدری ثقلین محمود ضلعی صدر منہاج یوتھ لیگ، مہر محمد ناصر وصلی جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ ڈسٹرکٹ وہاڑی، راؤ عبدللہ قادری ضلعی کوآرڈینیٹر منہاج یوتھ لیگ، محمد طیب طاہر ضلعی سیکرٹری دعوت منہاج یوتھ لیگ، رانا خرم شہزاد تحصیل صدر وہاڑی، چوہدری عدیل حفیظ سٹی صدر منہاج یوتھ لیگ، چوہدری حسنین محمود، چوہدری مدثر ضلعی نائب صدر منہاج یوتھ لیگ، محمد شاہد ظفر سیکرٹری سوشل میڈیا منہاج یوتھ لیگ جنوبی پنجاب، محمد یوسف تحصیل صدر منہاج یوتھ لیگ وجھیانوالہ اور محمد فیضان کھوکھر تحصیل نائب صدر منہاج یوتھ لیگ نے اجلاس میں اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

Ijals CEC at Vehari

تبصرہ